(24 نیوز)روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھیانٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287.55 روپے سے بڑھ کر 287.87روپے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 11.04روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔