بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی جس میں بجلی کمپنیوں نے22 ارب92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ، سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ بجلی کمپنیوں کے اپنے کوٹے سے کم بجلی لی، نیپرا حکام کے مطابق ایک سہہ ماہی میں بجلی کمپنیوں نے کوٹے سے9.50 فیصد کم بجلی خریدی، بجلی کمپنیوں کے کوٹے سے کم بجلی لینے سے صارفین پراضافی بوجھ پڑے گا ،ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ بجلی کمپنیوں کی کوٹے سے کم بجلی کیوں لی،کیاوجوہات ہیں؟
نیپرانےبجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،نیپراکی جانب سےمزیدجانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیاجائے گا،بجلی کمپنیوں نے22ارب92 کروڑروپےوصولی کی درخواست کر رکھی ہے۔؎
یہ بھی پڑھیں :ذیابیطس کا عالمی دن: پاکستانی نوجوانوں میں یہ مرض کیوں بڑھ رہا ہے؟