(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں آرمی چیف اور ایپکس کمیٹی کے دیگر ممبران بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے زیر انتظام منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ آرمی چیف کی صوبائی ایپکس کمیٹیوں میں شرکت اور اس کے بعد کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک ازبک کاروباری برادری کے مابین روابط بڑھانا اہم ترجیح ہے، گوہر اعجاز
اجلاس میں سیکیورٹی اور موجودہ معاشی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی، اجلاس 16 نومبر کو صبح وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں سرمایہ کاروں کو سہولیات اور صنعتوں کو درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کے علاوہ کچھ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔