عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل 9 دبئی میں کروانے کی تجویز

Nov 14, 2023 | 22:25:PM

(حافظ شہباز علی) ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کو ایک بار پھر دبئی میں کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فرنچائز مالکان ملک میں ہی لیگ کرانے پر بضد ہیں۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، جس میں لیگ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول اور وینیوز کے معاملات زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے اُستاد نے وجہ بتا دی

ملک میں 8 فروری کو جنرل الیکشن کی وجہ سے لیگ کے ابتدائی میچز دبئی میں کروانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لیگ پاکستان میں کرانے اور شیڈول میں ایک ہفتہ آگے کرنے کی صورت میں ڈبل ہیڈرز زیادہ کروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی کیونکہ زیادہ تر فرنچائزرز لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کے حق میں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ دسمبر کے آخر میں کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں