ذاتی زندگی پر پوچھے گئےسوال پرحرا خان نےمداح کو سبق سکھا دیا

Nov 14, 2023 | 22:26:PM
ذاتی زندگی پر پوچھے گئےسوال پرحرا خان نےمداح کو سبق سکھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ حرا خان نے ذاتی سوال کرنے پر مداح کو  اخلاقیات اور فہم و فراست کا سبق سکھادیا۔

اداکارہ حرا خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے ایک پرستار کی جانب سے پوچھے گئے ذاتی سوال پر شدید برہمی کا اظہار کردیا۔

دوران سیشن مداح کی جانب سے حرا خان سے سوال کیا گیا آپکے ہاں بچہ کب ہوگا؟جواب میں اداکارہ نے مداح کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ"یہ باتیں ایسے نہیں پوچھا کرتے، یہ کسی کی نجی باتیں ہوتی ہیں۔"

ویڈیو پیغام میں حرا خان کا کہنا تھا کہ میرے ہاں بچہ جب بھی ہوگا سب کو پتا چل جائے گا، یہ بہت نجی سوال ہوتے ہیں جو لوگوں سے نہیں پوچھنے چاہیے، آپ تو سیدھا میری انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کے گھر میں آس پاس کسی کی شادی ہو یا کوئی جوڑا ہو تو ان سے بھی ایسے سوال نہیں پوچھا کریں، یہ اخلاقی دائرے میں نہیں آتا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو اپنی حدود نہیں معلوم، انہیں تمیز ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہیے اور کیا نہیں پوچھنا چاہیے، یہ جوڑے کی بہت نجی باتیں ہوتی ہیں، جب بچہ ہوگا تو آپ کو ضرور بتاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ گلاب کا نیا گانا "ڈھولا"ریلیز

واضح رہے کہ اداکارہ حرا خان رواں سال فروری میں ارسلان خان کے ساتھ ایک پروقار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔