(وقاص عظیم)ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بینکنگ سیکٹر میں بڑے منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی، جس میں بینکوں کےونڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو تقریبا50 ارب روپے کی آمدنی ہوسکتی ہے ، جبکہ بینکوں نے2021 اور 2022 میں تقریبا 110ارب روپے کا ونڈ فال منافع کمایاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل 9 دبئی میں کروانے کی تجویز