(ملک رحمان) چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکا کر دیا تاہم دھماکے والی جگہ پر رش نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخو ا کے علاقوں میں 24گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے
پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔