سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

Nov 14, 2024 | 09:09:AM
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

کراچی کے 6 اضلاع میں 10 بلدیاتی نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں ضلع جنوبی، غربی، وسطی، کیماڑی، ملیر اور کورنگی شامل ہیں، پولنگ کا آغاز صبح 8 ہو گیا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

کراچی کے 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس، 26 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 نارمل قرار دیئے گئے، یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم 11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیئے گئے۔

یوسی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام 21 پولنگ جبکہ یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 5 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8خوارج ہلاک، 6زخمی

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور16 سے 18 اہلکار تعینات جبکہ حساس اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی۔