توشہ خانہ ٹو کیس،خصوصی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) توشہ خانہ ٹو کیس،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا،عمران خان ،بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج،18 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی ۔
اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔
فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ 18 نومبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
ضرورپڑھیں:زرداری قتل سازش کیس : شیخ رشید احمدبریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔