اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے: علی امین گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنا حق لینے کیلئے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ظلم و بربریت کرتے ہیں، ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں، آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ نے اپنے چوری کئے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، عمران خان نے فائنل کال دے دی ہے، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر یہ کال دی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کوعوام جمہوریت کے لیے نکلے تھے، اس روز عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا تھا۔