اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔
پہلا انڈر 19 ویمن ایشیا کپ ملائیشیا میں 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا، اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے روایت برقرار رکھتے ہوئے انڈر 19 ویمن ایونٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں نیپال کے ساتھ گروپ اے کا حصہ ہیں جبکہ گروپ بی میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر" انتہا پسندوں" کا قبضہ، برطانوی نشریاتی ادارہ "دی گارجین" کا غیر معمولی اقدام
ایونٹ کے افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو گا, 16 دسمبر کو پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی, جبکہ گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں پہنچیں گی, ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔