اجوکا دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول: بین الاقوامی فنکاروں نے رنگ جمادیا

اطالوی فنکار پاؤلو  اپنی خاموش اداکاری سے سب کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے میں کامیاب نظر آئے

Nov 14, 2024 | 12:20:PM

(ویب ڈیسک)‎اجوکا دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے پانچویں  روزبین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس نے رنگ جمادیا۔

پانچویں روز فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز اٹلی کے مشہور فنکار پا ؤلو کی پرفارمنس سے ہوا، پاؤلو اپنی خاموش اداکاری سے ایک بار پھر سب کے چہروں پر ہنسی اور قہقہے بکھیرنے میں کامیاب نظر آئے،اس کے بعدانڈونیشین فنکار بھی انو کھے رقص کی وجہ سے تو جہ کا مر کز رہے اور ان کی ڈرامہ پرفارمنس نے لاہوریوں کے دل جیت لیے ،اس ایکٹ نے رنگا رنگ فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے،ہال میں موجود حاضرین نے تالیاں بجا کر بین الاقوامی فنکاروں کا حوصلہ بڑ ھایا،خصو صاً ان کے روایتی گانے سے شائقین محظوظ ہوتے نظر آئے ،معروف کلاسیکل  رقاصہ شیماکرمانی اورکوریوگرافر وہاب شاہ اداکاروں کو پلے کے دوران بہترین ایکٹ پر داد دیتے نظرآئے-

‎اجوکا تھیٹر کا بین الاقوامی دوستی تھیٹر فیسٹیول  الحمرا آرٹس کونسل کے ہال نمبر ایک میں مزید چاردن جاری رہے گاجس کا اختتام 17 نومبرکو ہو گا،یہ فیسٹیول لاہور آرٹس کونسل اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے،اس فیسٹیول میں 11 ممالک کے تھیٹر گروپ حصہ لے رہے ہیں۔

الحمرا ہال 1  فوئر میں روزانہ لوک ثقافتی پرفارمنس اور تھیٹر کی نمائش بھی جاری ہے جس میں پپٹ شو، فوک تھیٹر اور بھنڈ کامیڈی شامل ہیں،اس کے علاوہ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اورلطف اٹھاتے بھی نظر آئے۔

مزیدخبریں