انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

Nov 14, 2024 | 12:29:PM
انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ، پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

 انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت  الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا ۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔