سعودی عرب سے تیل پر سہولت،آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا
سعودی عرب تیل سہولت پر عملدرآمد کو ریکوڈک سے جوڑ سکتا ہے،آئی ایم ایف کو خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان پر تحفظات کا اظہار کردیا ،وجہ سعودی عرب سے تیل پر سہولت بن گئی ۔
عالمی مالیاتی ادارے نے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیل سہولت پر عملدرآمد کو ریکوڈک سے جوڑ سکتا ہے،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سعودی تیل سہولت کے علاوہ پلان بھی بھی موجود ہے تاہم ذرائع نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد کا دورہ کرنے والے آئی ایم ایف مشن نے 1.2 ارب ڈالر کے سعودی آئل سہولت (SOF) کے عملدرآمد پر خطرے کا نشان لگا دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ جدہ اسے ریکوڈک کے اربوں ڈالر کے معاہدے کے ساتھ جوڑ سکتا ہے، جس سے غیر ضروری تاخیر پیدا ہو سکتی ہے۔
ضرورپڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں پھر زبردست تیزی ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
سعودی عرب نے چند ماہ قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے وقت پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر SOF کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق اب آئی ایم ایف کو خدشہ ہے کہ یہ مکمل نہیں ہو پائے گا حالانکہ سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کا وفد آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہے تاہم، وزیراعظم (پی ایم) آفس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس سعودی آئل سہولت (SOF) کے بغیر بھی ایک پلان بی موجود ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔