حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

Nov 14, 2024 | 13:23:PM
حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔

 عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخوستیں جمع کروا سکیں گے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے3 اقساط میں رقم وصول کی جائےگی،حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے،قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی،بقایا رقم 10فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی۔

مجموعی طور پر 10سے 11 لاکھ روپے حج اخراجات کی رقم جمع ہو گی،قربانی، مکہ میں ڈبل ٹرپل بیڈ روم کیلئے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی،12فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونیوالے افراد حج درخواست جمع کروا سکیں گے۔