احتجاج میں سب شریک ہونگے ، بانی پی ٹی آئی باس ، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

Nov 14, 2024 | 15:12:PM
احتجاج میں سب شریک ہونگے ، بانی پی ٹی آئی باس ، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان   باس ہیں وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، انہوں نے  24 نومبرکو فائنل احتجاج کی کال دیدی ہے ، آج ان سے ملاقات کروں گا۔

بیرسٹر گوہر  نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماؤں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا ہے۔