( طیب سیف )آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز سیکیورٹی رسک قرار،نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
نیشنل کمپیوٹرایڈوائزری کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز کے ساتھ ڈیٹا ایکسپوزر کے خطرات بڑھ گئے ہیں، صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا درج کرنے کے گریز کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کا پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے،اے آئی ٹولز پیداواری صلاحیت اور انگیجمنٹ کے لئے جدید حل پیش کرتے ہیں،چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بورڈز حساس معلومات سٹور کرتے ہیں،آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز کے ساتھ ڈیٹا ایکسپوزر کے خطرات بڑھ گئے ہیں،اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت میں اکثر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں۔
ایڈوئزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ حساس معلومات جیساکہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے،چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے سوشل انجینئرنگ حملوں سے پیدا ہونے والے خطرات بھی شامل ہیں،سائبر کرمنلز چیٹ بوٹ کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں،ایسی تکنیک سے صارفین کو دھوکے سے خفیہ معلومات افشاں کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
ضرورپڑھیں:ملک میں بلاک وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف
اے آئی چیٹ بوٹس کے سائبر خطرات سے بچنے کیلئے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے،صارفین اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا کا کرنے سے اندراج گریز کریں،نیشنل سرٹ کی جانب سے باقاعدگی سے سسٹم سیکیورٹی سکین کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران چیٹ سیونگ فیچرز غیر فعال کریں،صارفین اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران حساس معلومات پر مبنی گفتگو ہدف کریں،ادارے مشکوک چیٹ بوٹ سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کیلئے ماننٹرنگ ٹولز استعمال کریں۔