شادی خوبصورت رشتہ،ہمسفر مل جائے تب کرلینی چاہیے،حناالطاف
اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے،کسی کے دباؤ میں آکرشادی نہیں کرنی چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگوکی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی حنا الطاف نے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال وجواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔
حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی صحیح عمر نہیں ہوتی اور ہرشخص کواپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کے دباؤ میں آکر،رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
واضح رہے کہ حنا الطاف نے اداکارآغا علی سے شادی کی تھی،تاہم ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کی تصدیق کچھ عرصہ قبل آغاعلی نے احمدعلی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں کرتے ہوئے بتایاتھاکہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔
علیحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں، وہ ایک نئے ڈرامے "ہجر"میں معروف اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی،اس کے علاوہ دوبارہ سے یوٹیوب پرولاگنگ بھی شروع کردی ہے۔