پہلا ٹی20:آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برسبین میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث 7 اوورز تک محدود میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیدیا، جس کے تعاقب میں شاہینز صرف 63 رنز ہی بنا سکے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں،اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔