خبردار ہوشیار،سموگ کے خطرات، لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خبردار ہوشیار، جمعہ اور اتوار شہر میں ہیوی ٹریفک اور دھوں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل پابندی عائد کر دی گئی۔
حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر جمعہ اور اتوار کےلئے مکمل پابندی ہو گی،جمعہ اور اتوار کے روز کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ،ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات رہے گی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں کہ سڑکوں پر آئیں،پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہوگی، پابندی کے اطلاق کو 100فیصد یقینی بنایاجائے گا۔
عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کےلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔