عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری

Nov 14, 2024 | 17:39:PM
عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس  ہوا،اجلاس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور صدر سپریم کورٹ بار نے شرکت کی،نظام انصاف کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے نظام انصاف کو درپیش چیلنجز سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا،اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ سے لیکر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا،اصلاحات کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے نظام انصاف میں اصلاحات کیلئے یونیورسٹیوں کے کردار کو سراہا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کے شرکا کو نظام انصاف میں ناگزیر اصلاحات پر بریفنگ دی،اعلامیہ کے مطابق ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیر شاہ نے چیف جسٹس کے اصلاحات سے متعلق وژن کے مطابق قلیل مدتی پلان پیش کیا،ہمایوں ظفر نے عدالتی نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے مختلف پلان پیش کیے،یونیورسٹیوں کی جانب سے نامزد فوکل پرسن سپریم کورٹ ٹیم سے رابطہ کاری کی ذمہ داری ادا کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ