روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر روپے پر بھی ہونے لگا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 6 پیسے سستا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.74 روپے پر آگیا ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے 278 روپے 74 پیسےپر آگیا ،یورو 2.43 روپے سستاہوکر 293.01 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.99 روپے سستا ہوکر 352.45 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم 75.96 روپے پر اور سعودی ریال 74.16 روپے پر برقرار رہا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ، 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 0.90 فیصد اضافے سے 94 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 94 ہزار 289 اور کم سطح 93 ہزار 672 رہی ،32.68 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 8 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔