محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کی ملاقات

Nov 14, 2024 | 18:06:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچئے توشکوسکی(Panche Toshkovski)کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی  سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے  ہنگری میں ملاقات کی  ،محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، پنچئے توشکوسکی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے اسلام  آباد دورے کی دعوت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ شمالی مقدونیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یورپ کے ہر ملک کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور متعلقہ حکام بھی اس  موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں