لندن ٹرین میں قتل کی دھمکیاں ، خواجہ آصف نے لندن پولیس کو رپورٹ درج کرا دی 

Nov 14, 2024 | 20:41:PM
لندن ٹرین میں قتل کی دھمکیاں ، خواجہ آصف نے لندن پولیس کو رپورٹ درج کرا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن ٹرین میں قتل کی دھمکیاں  پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن پولیس کو رپورٹ درج کرا دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن  پہنچے جہاں انہوں نے مقامی پولیس کو ٹرین واقع کی رپورٹ درج کرائی ، خواجہ آصف نے  پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،خواجہ آصف نے بتایا کہ 11 نومبر 2024 سہ پہر قریباً ساڑھے 3بجے  الزبتھ لائن  میں میرے ساتھ واقع پیش آیا،لندن میں نجی دورہ پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے  ریڈنگ جا رہا تھا۔

تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی ،واقع میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا، لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے،قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔