(24نیوز)مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کرنے کا معاملہ ،اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پیش نہ ہوئے۔
لاہور ضلع کچہری کی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری معافی منظور کرلی، اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید نے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بریت کی درخواست پر ابتدائی بحث کے لئے طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو آج فرد جرم کے لئے طلب کررکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول جانے والے طلبا کیلئے بڑی خبر