سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی بھا گئی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی نے متاثر کر دیا، نامور فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی عکس بندی شہر لاہور میں کی ۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آنند آہوجا کی جانب سے اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کا شوٹ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر کیا گیا، فوٹو شوٹ کی تصویریں بھانے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں۔
View this post on Instagram
آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کیلئے پاکستانی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا، فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا ، شہر کی خوبصورتی نے انہیں خاصہ متاثر کیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا برانڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کام نہیں کرتا صرف فلمیں دیکھتا ہے۔۔خاتون نے بڑا قدم اٹھا لیا