بالی ووڈ اداکارہ نورافتیحی بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔۔بلاوا آگیا

Oct 14, 2021 | 14:49:PM

(24نیوز)بالی ووڈکی اداکارہ ،ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نورافتیحی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا کو طلبی کانوٹس جاری ہونے کے بعد ای ڈی آفس کے باہر دیکھا گیا۔ بھارتی ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹ کیا نورا فتیحی کو سکیش چندراشیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات میں طلب کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے باہر دیکھی گئی تھیں۔اس سے قبل 
جیکولین فرنینڈس نے بھی اسی کیس کے سلسلے میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اچھی خبر۔۔اہم فیصلہ

مزیدخبریں