جائیداد میں حصہ مانگنے پر 2بھائیوں کا بہن پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں جائیداد سے حصہ مانگنے پر دو بھائیوں کا37سالہ بہن پر تشدد ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس کو خاتون 37 سالہ نایاب بی بی نے درخواست دی کہ خاتون نایاب بی بی کے بھائیوں عمران اور محسن نے بہن پر تشدد کیا اور گھر میں داخلے پر پابندی لگادی،انہوں نے بتایا ہے کہ عمران اور محسن اکثر والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ والد کچھ عرصہ قبل وفات پا چکے ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے درخواست پر فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی، پولیس نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے بھائیوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان عمران اور محسن کے خلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 13منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی۔ 25 افراد جاں بحق