(24 نیوز)پولی گرافی ٹیسٹ میں مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز اور شریک ملزمہ عشرت حنیف کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینی مدرسہ کی طالبہ سے جبری زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، فرانزک رپورٹ کے مطابق مدعیہ طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں دونوں ملزموں کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے ۔
تفتیشی ٹیم نےملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز اور خاتون ٹیچر عشرت حنیف کی بے گناہی رپورٹس عدالت پیش کر دیں۔
ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملزمان بے گناہ قرار پا چکے التوا کا کوئی جواز نہیں، ملزم مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین وکلاکو دلائل پیش کرنے کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے حتمی دلائل کے لئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کی نازیبا ویڈیوز ۔تصاویر وائرل کرنیوالی مکار ہیکر گرفتار