آریان خان کی گرفتاری ۔۔۔این سی بی اہلکار کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔۔۔

Oct 14, 2021 | 15:51:PM

(24نیوز)این سی بی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ آریان خان منشیات خریداری کے ریگولر کسٹمر تھے۔
تفصیلات کے مطابق این سی بی کونسل انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ آریان خان سے منشیات برآمد نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی ضمانت منظورکرلی جائے۔کیوں کہ آریان خان منشیات خریدنے کے مستقل گاہک تھے۔اور وہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔عدالت کوبتایا گیا کہ آریان نے صرف ایک مرتبہ منشیات استعمال نہیں کیں بلکہ پچھلے کچھ برس سے یہ استعمال کررہے ہیں۔سی این بی اہلکار نے عدالت کوبتایا کہ منشیات آریان کے دوست کے پاس تھیںاور آریان اس کے ساتھ تھا۔اہلکار نے بتایاکہ آریان کے دوست نے یہ بات تسلیم بھی کرلی ہے وہ کروز پر یہ منشیات استعمال کرنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد میں حصہ مانگنے پر 2بھائیوں کا بہن پر تشدد

مزیدخبریں