(24نیوز)بھارتی فوج کی لیفٹیننٹ کرنل خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ایک فوجی خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے جس پر خود کشی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ریاست مہاراشٹرا میں ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں خودکشی کی ہے۔ خاتون کی لاش ٹریننگ اسکول کے کمرے سے برآمد ہوئی ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ در ج کرلیا گیا اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون فوجی آفیسر کی لاش اس کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کے نئے قوانین کا اعلان۔۔
بھارت میں خاتون فوجی آفیسر کی خودکشی ۔۔۔
Oct 14, 2021 | 16:29:PM