انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان, کس بورڈ کا نتیجہ کیا رہا؟؟؟جانیے

Oct 14, 2021 | 17:51:PM

(24 نیوز)لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کردیا،کورونا پالیسی کے تحت امتحانات میں حصہ لینے والے 98 اعشاریہ 7 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،2 فیصد سے کم طلبا جو بیمار یا غیرحاضر تھے، ان کا امتحان 27 نومبر کو لیا جائے گا۔
لاہور بورڈ کے تحت 15 طلبا نے گیارہ سو میں سے 1100 نمبرز لینے کا ریکارڈ قائم کردیا، لاہور بورڈ انتظامیہ 1100 نمبرز حاصل کرنے والے طلبا کا ریکارڈ بتانے سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل
ادھر فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا،امتحانات میں ایک لاکھ 11 ہزار547 امیدواروں نے حصہ لیاتھا،نئی امتحانی پالیسی کے تحت ایک لاکھ 9 ہزار970 طلبہ پاس ہو گئے ،غیرحاضریا امتحان نہ دینے پر 1577 طلبہ کو فیل قرار دیا گیا،تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق انٹرامتحان میں کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 59 فیصد رہا۔جبکہ تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیاب طلبا و طالبات کی شرح 98 فیصد رہی ،کورونا وائرس کی جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق نتیجے کا اعلان کیاگیا،پاس ہونے والے طلباوطالبات کی کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا ۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس میں اہم پیش رفت۔۔ 12 ملزموں پر فرد جرم عائد
ڈیرہ غازی خان نے بھی انٹر کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا، چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے لیپ ٹاپ پر کلک کر کے رزلٹ آن لائن کیا، انٹر کے رزلٹ میں 62 ہزار 756 سٹوڈنٹس نے اپلائی کیا۔ امتحانات میں 61 ہزار 812 سٹوڈنٹس نے حصہ لیا، امتحانات میں 61 ہزار 67 سٹوڈنٹس پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 98.79 فیصد رہا۔
ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 150353 امیدواران نے حصہ لیا ،مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی تعداد 148560 ہے ،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب81۔98 فیصد رہا ۔
پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 9583لڑکوں اور 25980لڑکیوں نے شرکت کی ،پری میڈیکل امتحانات میں کامیابی کا تناسب بالترتیب 54۔97 اور 12۔98 رہا،پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 18022 امیدواروں نے حصہ لیا،پری انجینئرنگ میں 17729 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،جنرل سائنس گروپ 25637 طلبا و طالبات نے حصہ لیا،جنرل سائنس گروپ کے 25360 امیدوار کامیاب ٹھہرے،کامرس گروپ کے امتحانات میں 13311 امیدواروں نے امتحان دیا،کامرس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 13190 ہے،ہیومینیٹیز گروپ کے امتحانات میں 57779 امیدواروں نے شرکت کی ،ہیومینیٹیز گروپ امتحانات میں 57402 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
دانش سکول گرلز اٹک کی طالبہ حفصہ بی بی رولنمبر 531415 نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پری میڈیکل میں 1100 نمبر حاصل کئے ،دانش سکول گرلز ڈی جی خان کی طالبہ عابدہ فیض رولنمبر 580695 نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں آئی سی ایس میں 1100 نمبر حاصل کئے۔
دیپالپورکی طالبہ نے انٹر رزلٹ ساہیوال بورڈ میں ریکارڈقائم کردیا،طالبہ نے 1100 میں سے 1100 مارکس لے کرریکارڈ قائم کیا، دیپالپور کے نواحی ٹاو¿ن بصیر پور کی ہونہار طالبہ زنیرہ اسلم وٹو نے 1100نمبر حاصل کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘کب ریلیز ہو گی۔۔ تاریخ کااعلان کردیا گیا

مزیدخبریں