عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ،ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ،ایک پروسیجرل معاملہ تھا جس پر قیاس آرائیاں زیادہ ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ،ایک پروسیجرل معاملہ تھا جس پر قیاس آرائیاں زیادہ ہو گئیں ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ،تکنیکی خامی تھی جو دور ہو گئی یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا،وزیراعظم نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کے تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ،ان کاکہناتھا کہ حکومت چاہتی تھی افغان صورتحال تناظر میں ڈی جی کام جاری رکھتے ،ہمیں اپنے منشور پر عملدر آمد کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری ۔۔۔این سی بی اہلکار کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔۔۔