(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے بعد بہاولپور کے طلبا نے بورڈ میں تاریخ رقم کردی ،بارہ بچوں نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق 62913 میں سے 62050 طلبا وطالبات پاس ہوگئے جبکہ انیس ہزار بچوں کو 33 فیصد نمبر دیکر پاس کیا گیا ۔
حکام بہاولپور تعلیمی بورڈ کے مطابق 12 بچوں نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کئے۔ حکام کاکہناتھا کہ 99 فیصد ریگولر بچے پاس ہوئے جبکہ 95 فیصد پرائیویٹ طلبا وطالبات پاس ہوئے ،مجموعی نتیجہ 98.63 فیصد رزلٹ رہا۔
حکام کا کہناہے کہ پندرہ دن میں خصوصی پاس والے بچوں کے لئے نومبر میں خصوصی امتحان کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی طالبہ نے میٹرک میں گیارہ سو میں گیارہ سو نمبر حاصل کئے تھے جس پر حکومت نے انویسٹی گیشن شروع کردی تھی جو ابھی تک جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان ، لاہور بورڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا