(24نیوز)ارتغل ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ اسرا بیلجک 29سال کی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اور مشہورڈرامے ارتغل میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنیوالی اسرابیلجک نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔ بیلجک 14اکتوبر 1992میں انقرہ میں پیدا ہوئیں۔
ارتغل ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کرداراداکرنے سے اسرا بیلجک بہت کم عمری میں مقبولیت کی معراج پہنچیں۔
گوکہ اسرا بیلجک نے بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں Bir Umut Yeter اور Ramoبہت اہم ڈرامے ہیں ۔ مگر ارتغل ڈرامے نے انہیں راتوں رات مقبولیت کی معراج پر پہنچادیا۔
ترک ڈرامے ارتغل نے دنیا بھر میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے ۔ترکی سے زیادہ اس ڈرامے کو پاکستان میں دیکھا گیا ۔
ارتغل ڈرامے کو پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کیساتھ نشر کیا گیا۔نشرہوتے ہی اس ڈرامے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ارتغل ڈرامہ واحدتاریخی ڈرامہ ہے جو بڑوں کیساتھ ساتھ بچوں کا بھی پسندیدہ ڈرامہ ہے
یہ بھی پڑھیں:عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ، وزیراعظم عمران خان