پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔سعودی عرب سے گاڑی بھیجنے کا طریقہ آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی )حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی گفٹ اسکیم کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم ہم وطن دو سال میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی بھیج سکتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گفٹ اسکیم کے تحت بھیجی جانے والی گاڑی 5 سیٹر، تین سال جبکہ 7 سیٹر پانچ سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔ پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن وہیکل امپورٹ فارم جاری کرتا ہے جسے پر کرکے جمع کرانا ہوتا ہے، فارم پر درج کرنا لازمی ہے کہ گاڑی کسے دی جائے گی۔ترجمان قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گفٹ کے لئے دی جانے والی گاڑی ڈیوٹی فری ہوتی ہے، متعلقہ ادارہ پرانی گاڑی کے حساب سے کسٹم لگاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی بھیجنے والے کو سعودی عرب سے ہی ڈیوٹی ٹرانسفر کرنا ہوگی جبکہ گاڑی پہنچنے پر پاکستان میں ڈیوٹی وصول کی جائے گی، یہاں کسٹم حکام گاڑی کی ترسیل اور دیگر معاملات طے کرے گی۔گاڑی بھیجنے والے کو اقامہ کی کاپی جمع کرنا ہوگی، ماہانہ آمدن کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ کی کاپی جس پر سعودی عرب میں پہلی بار آنے کی مہر لگی ہو بھی لازمی ہے۔ گاڑی جسے پاکستان میں گفٹ کیا جا رہا ہوں یعنی نامزد شخص کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔حلیمہ سلطان کتنے سال کی ہوگئیں ۔۔۔جان کر آپ حیران رہ جائیں گے