اجے دیوگن کا نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت ۔۔۔۔

Oct 14, 2021 | 19:11:PM
اجے دیوگن ، نصرت کو خراج عقیدت
کیپشن: اجے دیوگن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نصرت فتح علی خان کے 73یوم پیدائش پر سوشل میڈیا پر اجے دیوگن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اجے دیوگن نصرت فتح علی خان کو شاندار الفاظ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

دراصل یہ ویڈیو بھارت کے معروف  موسیقی شو کی ہے جب اجے دیوگن اور کاجل اس شو میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور سنی ہندوستانی نے نصرت فتح علی خان کاکلام گایا۔اجے دیوگن نے بتایا کہ ''نصرت صاحب کی آخری البم کچے دھاگے تھی جو میری فلم تھی۔انہوں نے بتایا نصرت صاحب پاکستان سے آئے تھے اور مہینہ بھر ہندوستان کے ایک ہوٹل میں رکے تھے۔نصرت صاحب کا وزن بہت زیادہ تھا اس لئے ان کیلئے سفر کرنا مشکل تھا تو بخشی صاحب ادھر ہوٹل ہی بلالیتے تھے۔بخشی صاحب سمجھے یہ شاید یہ انکی ایگو ہے ۔جب نصرت صاحب ایک دن ان کے ہاں پہنچے تو بخشی صاحب روتے ہوئے کہنے لگے نصرت صاحب آپ وہیں ہوٹل میں رکئے میں وہیں آجایا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:حلیمہ سلطان کتنے سال کی ہوگئیں ۔۔۔جان کر آپ حیران رہ جائیں گے