لاہور کا طالب علم امریکا اور انٹرپول کی اطلاع پر گرفتار، لیکن کیوں؟؟؟پھرکیا ہوا۔۔۔

Oct 14, 2021 | 19:26:PM
طالبعلم، کلاس روم، بیگ سے پستول
کیپشن: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے کینال ہاﺅسنگ سوسائٹی میں طالب علم کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیوز سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی جس پر انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ اور طالب علموں کو قتل کرسکتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ پارٹ نتائج ٹو نتائج کا اعلان: ملتان کے طلبہ چھا گئے، درجنوں بچوں نے پورے نمبر لیکر بورڈ حکام کو حیران کردیا
 انٹرپول سے پاکستان ایمرجنسی کال آئی کہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر ونگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کینال ہاﺅسنگ سوسائٹی سے حسین آصف کو گرفتار کر لیا جو ایک نجی کالج کاسٹوڈنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے بعد بہاولپور بورڈ میں بھی تاریخ رقم ،کتنے طلبہ نے پورے نمبر حاصل کئے، جان کر آپ حیران رہ جائینگے
 ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق ملزم سے برآمد پستول نقلی نکلا۔ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی کہ پستول اصلی نہیں بلکہ کھلونا تھا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکن انتظامیہ کو بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان ، لاہور بورڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا