سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تاریخی اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Oct 14, 2021 | 19:53:PM
فی تولہ سونے کی قیمت، 2300بڑھ گئی
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تاریخی اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 1972 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ دو ہزار 23 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ ایک تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہوکر 1430 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔سعودی عرب سے گاڑی بھیجنے کا طریقہ آسان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ یہاں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ رواں ہفتے کے چار دنوں میں سونا مجموعی طورپر تین ہزار 750 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ پیر کے روز سونے کی قیمت برقرار رہی تاہم منگل کو اس کی قیمت میں 750، بدھ کو 700 اور جمعرات کو 2300 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے بعد بہاولپور بورڈ میں بھی تاریخ رقم ،کتنے طلبہ نے پورے نمبر حاصل کئے، جان کر آپ حیران رہ جائینگے