جاپان : سکول کے بچوں میں خودکشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ

Oct 14, 2021 | 20:18:PM

(24نیوز)گزشتہ سال جاپان میں اسکول کے بچوں میں خودکشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیرتعلیم نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسکول کے بچوں میں خودکشیوں کا ریکارڈ بھی شامل تھا۔چاپانی وزیرتعلیم کی رپورٹ  کے مطابق گزشتہ سال (2020میں) 6سے 18سال کے415 بچوں نے خود کشی کی جو 1974کے بعدخودکشی کرنیوالے بچوں کی  سب سے زیادہ تعداد ہے  ۔رپورٹ کے مطابق بچوں میں اس قدر خود کشیوں کی وجوہات میں گھریلو مسائل ،اسکول کابرارزلٹ اور دماغی خلل شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق خود کشیوں کی یہ شرح 2019 کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہے ۔2019میں 317بچوں نے خود کشیاں کی تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک لاکھ نوے ہزار ایلمنٹری اور جونیئر ہائی اسکول کےبچے غیر حاضر رہے ۔ چاپان کے وزیرتعلیم نے کہا کہ بچوں کی خود کشیوں میں اس قدر اضافہ خطرنا ک ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کی وبانے اسکول کے بچوں ،فیملی انوئرمنٹ کو کس طرح متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان کتنے سال کی ہوگئیں ۔۔۔جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مزیدخبریں