سعودی عرب میں شیر کا سڑک پر مٹر گشت، لوگ خوف و ہراس کا شکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں شیر سڑک پر نکل آیاجس پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور گھروں میں محدود ہو گئے، لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
جنگلی درندے شیر کا نام سنتے ہی جسم میں جھرجھری سی آجاتی ہے لیکن اگر سچ مچ شیر اچانک سڑکوں پر نکل کر شہریوں کے درمیان گھومتا رہے تو کون ہے جو خوفزدہ نہیں ہو گا۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شیر سرعام سڑکوں پر نکل آیا۔شہر الخبر میں شیر سڑکوں پر آزادانہ گھومتا رہا ان مناظر کی ویڈیوشہریوں نے سوشل میڈیا پر ڈال دی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی وائلڈ لائف حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد شیلٹر ہوم میں منتقل کیا۔
#السعودية الحياة الفطرية: السيطرة على #أسد طليق بعد تلقي بلاغ عن وجوده في أحد الشوارع بمدينة #الخبر.
— خليجية نيوز (@khalejianews) October 12, 2021
حيث تم التعامل مع #الأسد وتخديره ونقله إلى مركز الإيواء تحت رعاية متخصصين وإشراف بيطري،وتمت السيطرة دون وقوع أي ضرر على السكان أو على الكائن#المركز_الوطني_لتنمية_الحياة_الفطرية pic.twitter.com/csagDkC4hV
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تاریخی اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟