افغانستان :طالبان نے پی آئی اے کے کنٹری مینجر کو یرغمال بنالیا

Oct 14, 2021 | 21:33:PM
پی آئی اے کنٹری منیجر
کیپشن: افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو طالبان نے یرغمال بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق کابل میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو طالبان نے دو گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔جبکہ ڈیفینس اتاشی اور دیگر  اعلی حکام کی مداخلت پرپی آئی اے کے  کنٹری میجر کو چھڑوایا گیا۔کنٹری منیجر کابل میں پاکستانی ایمبیسی سے افغانیوں کا ویزہ لگوا کر باہر نکل رہے تھے کہ افغان طالبان نے انہیں یرغمال بنا لیا۔اس سے قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی آئی اے نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ طالبان حکومت نے پی آئی اے اور افغان ایئرلائن سے کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کابل اسلام آبادکا فضائی کرایہ 15اگست سے پہلے والی سطح پر لے آئیں۔طالبان ترجمان نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کی قومی ایئرلائنز کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کرایہ کم نہ کرنے کی صورت میں دونوں ایئرلائنز پر پابندی لگا دی جائیگی۔


یہ بھی پڑھیں:جاپان : سکول کے بچوں میں خودکشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ