(24 نیوز) افغانستان کی سابق حکومت کے صوبائی کونسل کے رکن اور ان کے بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔
افغان ٹی وی کے مطابق سابق سینیٹر احمد خان اور ان کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ ان کا قتل افغان صوبے غور کے ضلع دولت یار میں کیا گیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ احمد خان کو جمعرات کی شام کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دولت یار کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ وہ سابق حکومت کے دور میں مشرانو جرگہ (سینیٹ) کے رکن بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان :طالبان نے پی آئی اے کے کنٹری مینجر کو یرغمال بنالیا