وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر اورڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقاتیں

Oct 14, 2022 | 00:06:AM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، عالمی بینک کے صدر، ایم ڈی آئی ایم ایف، ملاقاتیں، معیشت بارے آگاہ کیا،
کیپشن: اسحاق ڈار عالمی بینک کے صدر سے مصافہ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے صدر اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،وزیر خزانہ نے عالمی بینک کو پاکستان کی معیشت بارے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے واشنگٹن میں اہم ملاقات کی ،وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا بھی تھیں۔


قبل ازیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف مس انٹیونی سیہاہ سے ملاقات کی ،جس میںقرض پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ اہم نوعیت کی ملاقات کافی نتیجہ خیز رہی، وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو فراہم ریلیف پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:  لانگ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی:عمر سرفراز چیمہ