فائنل میں کیویز کو شکست: سہ ملکی ٹی 20 سیریز پاکستان نے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان دل محمد) پاکستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
New Zealand are 83-2 after 10 overs. @iNaseemShah and @HarisRauf14 struck in the Powerplay ????#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/rLJbMbH2ll
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
کیوی کپتان کین ولیم سن 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین فلپ 29، مارک چیپ مین 25، جیمز نیشم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 14، فن ایلن 12، اش سودھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
33 runs conceded in the final five with four wickets taken ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
Phenomenal death overs bowling by Pakistan! ????#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/rYpGpTZoQa
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان اور محمدنواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پر اعتماد آغاز کیا، قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بناکر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
2️⃣5️⃣ off the 15th over! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
Fifty partnership between Haider and Nawaz in just 22 deliveries ????#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/OW3KbUiyuh
جس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔ جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ٹم ساؤتھی کی گیند کا شکا بنے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ آصف علی صرف ایک رنز بنا کر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
TRI-SERIES WINNERS ????#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/uLLkpGjkC4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
قومی ٹیم نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔ محمد نواز اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ محمد نواز 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 25 رنز بنائے۔
واضح رہے رواں سہ ملکی سیریز میں فائنل سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ 2 بار آپس میں مدمقابل آئے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی تو دوسرے میچ میں کیویز نے اپنی ہار کا بدلہ لیا۔