مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی رہنمائوں کو آخری وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو آخری وارننگ دیدی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی حدود میں رہے، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہم وہ ہیں جو دوسروں کو دھمکیاں دیا کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں : ڈالرمیں ایک بار پھر جان آگئی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تلوے گرم زمین پر رکھنے والے تلوے نہیں، یہ وہ تتلیوں کے پر ہیں جو گرم ہوا میں جلتے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں میں اسلام آباد آنے کی صلاحیت ہی نہیں، ان کا علاج کرنا حکیم ثنا اللہ کو آتا ہے۔