(24 نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 53 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 770 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 62 مریض رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں کورونا وائرس کے باعث 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں کورونا کے 3 ہزار 132 ٹیسٹ کیے گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 59 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے 17 کیسز سامنے آئے، پشاور میں کورونا کی تشخیص کے لیے 474 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح فیصد 1 اعشاریہ 7 جبکہ ٹیسٹ 741 کیے گئے۔ ملتان میں کورونا کا 1، حیدرآباد میں 1 اور اسلام آباد میں بھی 1 کیس رپورٹ ہوا۔