سینیٹ اجلاس: اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز نے بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ ایوان میں اعظم سواتی کو رہا کرو کہ نعرے لگائے گئے۔
ڈاکٹر افنان نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد سینیٹ اجلاس میں کورم نامکمل نکلا۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔