(ویب ڈیسک )بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم فون بھوت ، جس میں بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف بالکل مختلف ایواتار میں نظر آرہی ہیں ۔ کترینہ کا نیا فرنچ کٹ ہیئراسٹائل جس میں وہ بالکل الگ دیکھائی دے رہی ہیں ۔ فلم کے ٹریلر کو کترینہ کے مداحوں نے پسند کیا۔اس فلم میں اداکارہ کا اب تک کی تمام فلموں سے بلکل مختلف روپ نظر آ رہا ہے جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
کترینہ کیف کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا۔
فلم میں کترینہ ایک بھوت کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کے پہلے گانے کنا سوہنا کو ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ اس ڈانس سانگ میں سدھارت اور ایشان کترینہ کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔
بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم فون بھوت 4 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے ۔ اس فلم کو بالی وڈ کی مقبول ترین فلم اور ویب سریز میکر گرمیت سنگھ نے ڈائیریکٹ کیا ہے ۔ گرمیت نے بالی وڈ کی مقبول کامیڈی فلم فقرےاور مقبول ترین ویب سیریز مرزا پور کی ہدایت دیں۔
یاد رہے کہ فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی تھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کترینہ نے کہا کہ اگر میں ایک دن کے لیے بھوت بنی تو پریانکا چوپڑا کو پکڑ لوں گی تاکہ یہ دیکھ سکوں کہ وہ کس طرح اتنا زیادہ کام کرتی ہیں۔
جب ان کے شوہر وکی کوشل کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اس پرفارمنس پر بہت خوش ہیں۔تاہم کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھتیں، ایسی فلموں سے مجھے خوف آتا اور اگر کبھی میرا بھوت سے سامنا ہوگیا تو میں موقع پر ہی مرجاؤں گی۔