اروشی روٹیلا نے خود کو مہسا امینی قرار کیوں دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے خود کو مہسا امینی سے جوڑتے ہوئے ، لکھا کہ پہلے ایران میں اور اب بھارت میں عورت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اروشی روٹیلاکے حوالے سے آئے دن کوئی نہ کوئی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ، ان خبروں سے بھارتی ماڈل خود بھی پریشان ہیں ۔ حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا جانے پر بالی وڈ اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر رشبھ کاپیچھاکیے جانے کے حوالے سے ٹرول کیا.سوشل صارفین نے اروشی کو لکھا کہ وہ رشبھ کو اکیلا چھوڑ دیں کیونکہ وہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اروشی نے شکوہ کیا کہ میرا کوئی ساتھ نہیں دیتا ، انسٹا گرام پر ایک دکھ بھری پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے خود کو ایران کی بائیس سالہ لڑکی مہسا امینی سے جوڑا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ سے بے حد مایوس اروشی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ۔ جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے ہوئے ، گم سم دکھائی دے رہی ہیں ۔
View this post on Instagram
اپنے کیپشن میں اداکارہ نے اپنا موازنہ 22 سالہ ایرانی لڑکی مہسا امینی سے کیا۔ ’’اروشی نے اپنی نئی پوسٹ میں کہا کہ پہلے ایران میں مہسا امینی اوراب ہندوستان میں ان کے ساتھ غنڈہ گردی کر کے ان پر زبردستی ایک اسٹالکر کا لیبل لگایا جا رہا ہے جس کی کسی کو پرواہ نہیں اور نہ ہی کسی نے ان کی حمایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مضبوط عورت نہ صرف دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتی ہے بلکہ شدید محبت بھی کرتی ہے‘‘۔
اس کے آنسو ہنسی کی طرح بہتے ہیں۔ وہ نرم بھی ہوتی ہے اور طاقتور بھی ، وہ عملی بھی ہوتی ہے اور روحانی بھی۔ وہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ایرانی ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک مہسا امینی پر ہونے والے مظاہروں میں 108 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں خواتین مہسا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے بالوں کو کاٹ کر احتجاج کا حصہ بن رہی ہیں۔